شیخ کی خدمت میں حاضری کے آداب
شیخ یا پیر ومرشد کی خدمت میں حاضر ہو کر طالب کو عاشق کی طرح یا تو پیر کے چہرہ انور پر نظر رکھنی چاہئے یا اپنے پیروں پر نگاہ رکھ کر کھڑا رہے۔ اگر بیٹھے تو سینہ پر نظر رکھے۔ شیخ کے سامنے نہ دوڑ کر چلنا چاہئے نہ بہت آہستہ ۔ شیخ کی خدمت میں کوئی تحفہ پیش کرنا ہوتو نہایت ادب کے ساتھ پیش کرے۔ شیخ کے سامنے حاضر ہو کر ا را تعظیم اپنا سرزمین پر اس طرح رکھنا چاہئے کہ عمامہ کا پہونچ زمین پر ٹک جائے ۔ پیشانی زمین پر نہ لگے ۔ حضرت شیخ چراغ الدین قدس سرہ کے حضور میں اسی طرح کیا جاتا تھا۔
واپسی میں شیخ کی طرف پشت نہ کرنی چاہئے جس طرح دل شیخ کی طرف متوجہ ہے چہرہ بھی متوجہ رہنا چاہئے۔ البتہ جو شخص ہر وقت شیخ کی خدمت میں حاضر باش ہو اس کو دو تین قدم الٹا چل کر پشت کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ شیخ کے سامنے بیٹھ کر ادھر ادھر دیکھنا، گھڑی گھڑی اٹھنا بیٹھنا بے ادبی ہے۔ جب شیخ اٹھیں مرید کو بھی اٹھ جانا چاہئے۔ شیخ کے سامنے بیٹھ کر اونگھنا نہایت بُرا ہے۔ اگر نیند کا غلبہ ہو تو علیحدہ کسی گوشہ میں سو جائے ۔ شیخ کے سامنے وظیفہ پڑھیں تلاوت کریں اور نہ شیخ کو تنہا چھوڑ کر نفل پڑھنے کے لئے جانا چاہئے۔ شیخ کے سامنے پان بھی نہ کھانا چاہئے۔ اگر شیخ کے ساتھ کھانا کھانے کا اتفاق ہو تو نہایت تمیز اور ادب کے ساتھ تناول کرنا چاہئے۔
ملفوظات و فوائد
حضرت سید بندہ نواز گیسو دراز علیہ الرحمہ
